www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

834966
وھائٹ ھاوس میں سازشی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں صھیونی بستیوں میں ہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور صھیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہ نے صھیونی بستیوں عسقلان اوراشدود پر کئی راکٹ فائر کئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے۔
درایں اثناء صھیونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے صحافی کا کہنا ہے کہ غزہ نے ان حکمرانوں کو جو وہائٹ ہاوس میں جمع ہوئے تھے راکٹ حملوں سے جواب دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لیے آمادہ کرنا تھا۔
اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے پہلے تک فلسطینی امنگوں کے برخلاف ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ روابط قائم کر رکھے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh