ھندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ کورونا سے متاثرین کے نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اب ھندوستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد سینتالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ھندوستان میں کورونا کے مزید چورانوے ھزار تین سو بہتر نئے معاملات سامنےآئے ہیں جبکہ ایک ھزار ایک سو چودہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئے کیسز آنے کے بعد ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتالیس لاکھ چون ھزار تین سو چھپن ہوگئی ہے۔
ھندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ملک میں ابھی کورونا کے نو لاکھ تھتر ھزار ایک سو پچھتر ایکٹیو کیسیز ہیں جبکہ سینتیس لاکھ دو ھزار پانچ سو پنچانوے لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ھندوستان میں اب تک اٹھہتر ھزار پانچ سو چھیاسی مریضوں کی جان جا چکی ہے ۔
ھندوستان، 24 گھنٹوں میں پھر 94 ھزار سے زائد کورونا کا شکار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 135