ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ صھیونی حکومت نام نہاد امن منصوبہ پیش کر کے نیل سے فرات تک کے اپنے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم عالم اسلام اس طرح کے خطرناک منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی اور عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی کی تہران میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکہ کی تفرقہ انگیز اور بدامنی پیدا کرنے کی اسٹریٹیجی کا ذکر کرتے ہوئے شمخانی نے کہا کہ اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ملکوں کی اہم ترین ترجیح علاقائی ممالک میں داخلی انسجام و اتحاد ہونا چاہئے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے عالم اسلام کے مفادات اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے والے اور بیت المقدس کی آزادی کو اپنی عارضی خواہشات کی بھینٹ چڑھا دینے والے غدار حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پوری کوشش یہ ہے کہ وہ صھیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرے اور عرب و اسلامی ممالک پر جعلی صھیونی حکومت کو مسلط کر دے-
اس ملاقات میں عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے بھی دھشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اسلامی جمھوریہ ایران کے کردار کو سراہا اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل میں ایران اور عراق کے مشترکہ تعاون پرزور دیا۔
صھیونی حکومت، نیل سے فرات تک اپنے تسلط کا خواب دیکھ رہی ہے: علی شمخانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 141