افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حتمی نتیجہ کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کہی جا سکتی۔
افغان قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں طویل راستہ در پیش ہے۔ تاھم ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان وفود کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات میں تکنیکی امور پر اطمینان بخش بات چیت ہوئی ہے۔
حنیف اتمر نے کہا کہ افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔
واضح رہے کہ کئی مہینے کے انتظار کے بعد ھفتہ کو دوحہ میں افغان انٹرا مذاکرات شروع ہوئے۔
امن مذاکرات کے نتیجہ کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا: افغان حکومت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 173