روس کی وزارت دفاع نے خبر دار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبھة النصرہ شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
شام میں روس کے کوآرڈینیشن مرکز کے سربراہ الیگزینڈر گرنکویچ نے بتایا ہے کہ اس مرکز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ جبھة النصرہ نے ادلب کے کم کشیدگی والے علاقے میں زہریلا مواد منتقل کیا ہے۔
روسی عہدیدار کے مطابق دہشت گردوں نے جبل الزوایہ نامی علاقے میں جعلی کیمائی حملے کی فلم بندی کی تیاری بھی کر لی ہے اور غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں اسے فلمایا جائے گا تاکہ شامی فوج پر کیمیائی حملوں کا الزام لگایا جائے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی، شامی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شام میں فوجی مداخلت اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے شدید خوف زدہ ہیں۔
جبھة النصرہ شام میں کیمیائی حملہ کی تیاری میں: روس کا انکشاف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 199