www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے ابوظبی ميں متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات

اور اھم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج متحدہ عرب امارات کے سربراہ " خلیفہ بن زاید آل نھیان " کے ساتھ ابوظبی میں ھونے والی ملاقات میں اسلامی جمھوریۂ ایران کی پالیسی ميں پڑوسی اور علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو خاص اھمیت دیتا ہے۔
اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سربراہ نے بھی کھا کہ متحدہ عرب امارات، ایران کےلئے ديگر تمام ملکوں سے زیادہ اھمیت اور قربت کا قائل ہے اور متحدہ عرب امارات علاقے میں امن و استحکام کے دائرے ميں باھمی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے ایران کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد کے ساتھ ملاقات میں علاقے میں فرقہ وارانہ اور قبائلی جھگڑوں اور انتھاپسندانہ اقدامات پر اظھار تشویش کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گردی کی اس لعنت کی بیخ کنی کے لئے علاقے کے تمام ملکوں میں باھمی تعاون ضروری ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم نے بھی ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو انتھائي مثبت قرار دیا اور کھا کہ دونوں ملکوں کو اپنے تجارتی لین دین میں اضافہ کرتے ھوئے اس راہ میں موجود تمام رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کوشش کریں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh