ھندوستان کے جیدعلما نے حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رھنما راھول گاندھی کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے بارے میں
دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ھوئے راھول گاندھی سے فوری طور پر معذرت خواھی کرنے کا مطالبہ کیا۔
شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق ھندوستان کی حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر راھول گاندھی نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ھوئے الزام عائد کیاتھا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے مظفرنگر فسادات کے متاثرہ مسلمانوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
ھندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شھر لکھنوکےعالم دین سیف عباس نقوی نے اس قسم کے دعووں کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا باعث قرار دیتے ھوئے کھا کہ ھندوستان کے کئی ملین مسلمان امن پسند اور محب وطن ہیں اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے بجائے ان پر ناامنی پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
ھندوستان کے کئی مسلم رھنماوں نے بھی راھول گاندھی کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ھوئے راھول گاندھی سے غیر مشروط طورپر معذرت خواھی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔