جرمن انٹلجنس ایجنسیوں کے مطابق جرمنی کے دوسو شھری شام میں دھشتگردوں کی صف میں شامل ھوگئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمن حکام کا خیال ہے کہ یورپ سے ایک ھزار افراد اس وقت شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دھشتگردوں کے ساتھ مل کر کام کررھے ہیں اور جرمنی کی داخلی سکیورٹی سروس نے ایک خفیہ رپورٹ میں اس خبر کی تائيد کی ہے کہ دو سو جرمن شھری شام کے لئے روانہ ھوچکے ہیں اور شام کی خانہ جنگي میں آٹھ جرمن دھشتگرد ھلاک ھوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شام میں تکفیری دھشتگرد جرمن شھریوں کو خودکش بمبارطیارے بناکر ان سے دھشتگردی کروارھے ہیں کیونکہ جرمن شھری نہ عربی جانتے ہیں اور نہ ھی انھیں جنگ کا تجربہ ہے۔
جرمن انٹلجنس کے مطابق دس جرمن جوان جو شام میں دھشتگردوں کےساتھ لڑ رھے تھے وطن لوٹ آئے ہیں اور وطن کے لئے خطرہ شمار ھوتے ہیں۔
واضح رھے امریکہ اور سعودی عرب و قطر کی سازشوں کےتحت اس وقت دسیوں ملکوں کے دھشتگرد ملت شام کےخلاف برسرپیکار ہیں۔