www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صھيوني حکومت کے فوجيوں نے غرب اردن ميں فلسطينی مسلمانوں پر فائرنگ کرکے ايک فلسطينی کو شھيد کرديا.

اسرائيلی اخبار يديعوت آحرنوت کی رپورٹ کے مطابق صھيونی فوجيوں نے پير کي رات رام اللہ کے قريب بلعين کے علاقے ميں واقع کفرنعمہ گاؤں ميں حملہ کرکے ايک فلسطينی کو شھيد کرديا ، اس موقع پر صھيوني فوجيوں کے ساتھ فلسطينی مسلمانوں کی جھڑپیں بھی ھوئيں۔
اسرائيلي فوجيوں نے رات کے وقت فلسطيينوں کے گھروں پر حملہ کرنے کےلئے آنسو گيس اور اسي طرح گيس کے بموں کا بھي استعمال کيا۔
صھيوني فوجيوں کے اس اقدام کي وجہ سے فلسطيني بچے اپنے اسکول نہ جاسکے اور علاقے ميں لوگ اپنے گھروں ميں ھی محصور ھو کررہ گئے۔
اس درميان رام اللہ کے علاقے بلعين ميں مقامی ذرائع کا کھنا ہے کہ متعدد دھماکوں کي آوازيں سنی گئيں۔ مقامي ذرائع کا کھناہے کہ صھيوني فوج کي 15 گاڑيوں اور بلڈوزروں نے بلعين اور کفرنعمہ گاؤں پر حملہ کيا اور ان دونوں علاقوں کے درميان فلسطينيوں کي آمد و رفت کوبند کرديا ہے.
عيني شاھدين کا بھي کھنا ہے کہ صھيوني فوج کي گاڑيوں نے منگل کي صبح کفرنعمہ گاؤں پر ايک بار پھر حملہ کرکے متعدد فلسطيني نوجوانوں کو گرفتار کرليا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh