www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امريکي وزير خارجہ جان کيري نے شام کے آئندہ صدارتي اليکشن ميں بشار اسد کے اميدوار بننے کي مخالفت کي ہے.

امريکي وزير خارجہ جان کيري نے قطر کے وزير خارجہ خالد العطيہ اور سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل سے ملاقاتوں ميں، دمشق حکومت کے خلاف ريشہ دواني کا سلسلہ جاري رکھا ۔
انھوں نے شام ميں سرگرم انتھا پسند دھشتگردوں کي حامي دونوں عرب حکومتوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ميں شام کے بحران کے پر امن حل کو صدر بشار اسد کے اقتدار سے ھٹنے کے ساتھ مشروط کرتے ھوئے کھا کہ جب تک بشار اسد اقتدار ميں ہيں کوئي پر امن حل ممکن نھيں ہے۔
جان کيري نے کھا کہ اگر بشار اسد يہ سوچ رھے ہيں کہ شام کے صدارتي اليکشن ميں حصہ ليکے اقتدار ميں باقي رھيں اور بحران کو حل کريں تو ميں يقين کے ساتھ کھتا ھوں کہ جب تک وہ اقتدار ميں باقي رھيں گے يہ مسئلہ باقي رھے گا اور جنگ جاري رھے گي۔
امريکي وزير خارجہ جان کيري نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ وہ لندن ميں شام کے مخالفين کے اجلاس ميں شرکت کے لئے منگل کو لندن روانہ ھوئے ہيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh