www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سپاہ پاسداران کی فضائيہ کے سربراہ نے روسی فضائیہ کے سربراہ کو سپاہ کا بنایا ھوا ایک ڈرون طیارہ تحفہ میں پیش کیا۔

 یہ ڈرون طیارہ امریکی ڈرون ایگل اسکان کا نمونہ ہے۔
 جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج ایک تقریب کے دوران روسی فضائيہ کے سربراہ ویکتور لیکولاویچ بوندرف کو یہ ڈرون طیارہ تحفے میں دیا، انھوں نے کھا کہ آج سپاہ نے روس کو ایران کی فنی اور ٹکنالوجیکل توانائیوں کی علامت کو جو کہ ایک ڈرون ہے روس کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے۔
 اس تقریب میں روسی وفد کو ایک فلم بھی پیش کی جس میں بین الاقوامی سمندروں میں جھازوں پر نظر رکھنے کی سپاہ کی توانائيوں کی دکھایا گيا ہے۔ اس تقریب میں روسی فضائیہ کے سربراہ نے کھا کہ سپاہ پاسداران نے بڑی کامیابیاں اور توانائياں حاصل کی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ انھوں نے نزدیک سے مشاھدہ کیا ہے کہ سپاہ پاسداران نے ایرو اسپیس ٹکنالوجی میں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں اور وہ بڑی اچھی پوزیشن میں ہے۔ روسی فضائیہ کے سربراہ، سنیچر کی رات تھران پھنچے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh