صھیونی اور سعودی حکام عراقی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے اس ملک میں بد امنی کو ھوا دے رھے ہیں۔
فلسظینی اخبار نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اور صھیونی حکومت عراق میں اقتدار کی تقویت اور ملک میں بد امنی کے خاتمے اور اپنے اھداف پورے نہ ھونے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں اور یھی وجہ ہے کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ عراق میں حالات کو مزید خراب کر دیا جائے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ عراق میں جاری بد امنی ، صھیونی اور سعودی حکومت کے فائدے میں ہے اور یھی وجہ ہے کہ سعودی عرب اور صھیونی حکومت اس ملک میں دھشتگردوں کا مالی امداد فراھم کر رھے ہیں۔