فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کھا ہے کہ صھیوني ریاست کے
خلاف جد وجھد ميں مسجد الاقصي کي حفاظت بنيادي مسئلہ ہے -
خالد مشعل نے کھا ہے کہ مسجد الاقصي صھیوني ریاست کے خلاف جد و جھد ميں ايک بھترين سمبل ہے - انھوں نے کھا کہ ملت فلسطين اور عرب و مسلم اقوام کو چاھئے کہ وہ بيت المقدس اور مسجد الاقصي پر پوري توجہ ديں -
حماس کے سياسي شعبے کے سربراہ نے اسي طرح غزہ ميں فلسطينيوں کي حالت زار پر اپني گھري تشويش کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ اگر چہ غزہ کے محاصرے اور اس ميں شدت نے علاقے کے باشندوں کے مصائب و آلام کو دوگنا کرديا ہے ليکن اس علاقے کے باشندے ايک منظم گروہ کي طرح حماس کي سرگرميوں اور اس کے موقف کي بھرپور حمايت کرتے ہيں ۔
خالد مشعل نے کھا کہ حماس کے سبھي حکام اور عھديدار غزہ کے باشندوں کے مصائب وآلام کم کرنے کے لئے پوري کوشش کررھے ہيں-
صھیوني ریاست نے دوھزار سات سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس علاقے کے باشندوں پر عرصہ حيات تنگ کرنے کي کوشش کررھي ہے -
دوسري طرف مصري حکام نے بھي پچھلے چند مھينے سے رفح پاس بند کرکے غزہ کے باشندوں کي مشکلات ميں اضافہ کرديا ہے-
رفح پاس بند ھوجانے سے غزہ کے لئے پاني کي سپلائي کاسسٹم تباہ ھوگيا ہے اور معاشي لحاظ سے بھي سخت پريشانيوں کا سامنا ہے -