عرب میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ قطر کے نئے حکمران نے سابق امیر اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
چھے اکتوبر نامی ویب سائٹ نے دربار قطر کے چشم دید گواھوں کے حوالے سے خبردی ہے کہ قطر کے نئے امیر نے اپنے والد، سابق امیر کے ساتھ کشیدگي کی بناپر انھیں اور سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رھے کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے جو موجودہ امیر کے والد ہیں گذشتہ جون کو اقتدار سے کنارہ کشی کرلی تھی۔ سابق امیر نے انیس سو پچانوے میں اپنے والد کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار حاصل کیا تھا۔