صھیونی حکومت کی وزارت جنگ کے سیاسی و سیکیورٹی دفتر کے سربراہ نے کھا ہے کہ مصر میں اقتدار سے اخوان المسلمین کی بے دخلی
کے بعد ، صھیونی حکومت مصر کے حوالے سے مطمئن ھوگئی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق اس صھیونی عھدیدار نے آج اعتراف کیا کہ اخوان المسلمین کے مصر کے اقتدار سے الگ ھونے کے نتیجے میں صھیونی حکومت کی سیکورٹی میں اطمینان کی فضا کا مشاھدہ کیا جاسکتا ہے۔
صھیونی حکومت کے اس عھدیدار نے کھا کہ اخوان المسلمین گروہ مشرق وسطی میں صھیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمار ھوتا ہے اور اخوان المسلمین گروہ صھیونی حکومت کے وجود کا سرسخت مخالف ہے۔