فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق میں ائمہ مساجد اور عیدالاضحی کے خطباء نے سعودی عرب میں شیعہ مخالف لٹریچر کی اشاعت کی مذمت کی ہے۔

النھرین ویب سائٹ کے مطابق بغداد میں نماز عید الاضحی کے خطیب نائل الموسوی نے کھا ہے کہ آل سعود کی حکومت شیعہ مخالف کتابیں شایع کرکے حجاج کے درمیان تقسیم کرتی ہے جس سے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلتا ہے۔
نائل الموسوی نے کھا کہ سعودی حکومت نے اس موسم حج میں " اپنے دشمن کو پھچانو" کے عنوان سے ایک کتاب حجاج میں تقسیم کی ہے جس میں شیعہ اثناعشری فرقے کو دشمن اسلام قراردیا گيا ہے۔
انھوں نے کھا کہ آل سعود نے یہ فراموش کردیا ہے کہ صھیونی حکومت اسلام و مسلمین کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ ادھر نجف اشرف میں نماز عید کےخطیب صدرالدین قبانچی نے سعودی حکومت کی تفرقہ انگيز چالوں اور شیعہ مخالف کتابوں کی تقسیم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ سعودی حکومت کے یہ تفرقہ انگيز اقدامات سعودی بادشاہ کے اس بیان کے بر خلاف ہیں جو انھوں نے تمام مذاھب و ادیان سے تعاون کے بارے میں دیا تھا۔
صدر الدین قبانچی نے اھل سنت علماء سے درخواست کی کہ تکفیری فتوؤں کے خلاف رد عمل دکھا کر شیعہ مخالف لٹریچر کے تقسیم کئے جانے کی مخالفت کریں۔
صدرالدین قبانچی نے ملیشیاء میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف پابندیوں اور سجدہ گاہ رکھنے پر ایک امام جماعت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ ملیشیا کی حکومت بت پرستی کے خلاف تو کچھ نھیں کرتی لیکن شیعہ مسلمانوں کےخلاف مخاصمانہ اقدامات کرتی رھتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh