فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے ملک میں موجود چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے درمیان اتحاد و وحدت کی

 ضرورت پر تاکید ہے۔
 عراقی خبر رساں ایجنسی " براثا" کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے آج سماجی ویب سائٹ فیس بک پر عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ عید الاضحی کا پیغام باھمی یکجھتی کی برقراری ، اتحاد و وحدت اور باھمی دوستی ہے۔
سید عمّار حکیم نے اپنے اس پیغام میں مزید لکھا ہے کہ عراق کے معاشرے کو امن و سلامتی کی ضرورت ہے اور سب کو مل جل کر معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لئے میدان میں آنا چاھیے۔
عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے عراق کے تمام قبائل کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت پر تاکید کی اور کھا کہ عید الاضحی ھمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے اور ھمیں دینی ومذھبی فرائض پر عمل کرنا چاھیے۔
 

Add comment


Security code
Refresh