حکومت ھندوستان نے پاکستان کے نائب سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے پاکستانی بحریہ کے ھاتھوں ایک ھندوستانی ماھیگیر کے مارے
جانے پر احتجاج کیا ہے۔
ھندوستانی وزارت خارجہ نے آج نئي دھلی میں پاکستان کے نائب سفیر کو طلب کیا تھا۔ ھندوستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ھندوستانی حکومت نے پاکستان کے نائب سفیر سے غیر مسلح ماھی گيروں پر پاکستانی بحریہ کی فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔
پاکستانی بحریہ نے گيارہ اکتوبر کو ھندوستانی ماھی گيروں پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک ماھی گير ھلاک ھوگیا تھا جبکہ تیس ماھیگیروں کو گرفتار کرلیا گيا تھا۔
ادھر پاکستان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ ھندوستانی فوج نے کشمیر کنٹرول لائين پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اکپریس ٹریبیوں نے پاکستانی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ھندوستان نے منگل کی صبح کشمیر کنٹرول لائين کے ناکیال سیکٹر میں پاکستانی ٹھکانوں پر فائرنگ کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے بھی ھندوستانی فائرنگ کا جواب دیا ہے۔