فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے مقدس شھر مدینۂ منورہ میں مسجد حضرت محمد(ص) میں سوڈان کی ایک خاتون زائر فاطمہ الماھی کی آنکھوں کی بینائی

 واپس لوٹ آئی۔ آنکھوں کی بینائی واپس لوٹ آنے پر اس خاتون زائر نے خوشی کا اظھار کئےتو چّلا چّلا کر کھا کہ اس کی آنکھوں کی بینائی واپس لوٹ آئی جس پر حجاج کرام نے بھی حیرت و خوشی کا اظھار کیا۔
سوڈان کی خاتون زائر فاطمہ الماھی سات برسوں سے اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم تھی اور آپریشن کے باوجود اس کی آنکھوں کی روشنی واپس نھیں لوٹی تھی۔
شفاء پانے والی اس خاتون زائر نے کھا کہ گویا اسے الھام ھوا تھا کہ وہ اس سال حج کے دوران اپنی آنکھوں کی بینائی دوبارہ حاصل کرلے گی اور جب اس نے اس مقدس سرزمین پر قدم رکھا تو اس کے دل میں اس بات کی امید مزید بڑھتی چلی گئی تھی۔
اس کا کھنا ہے کہ وہ کئی روز اس مسجد میں رکی اور اپنی آنکھوں کیلئے دعا کرتی رھی کہ ناگاہ اس وقت جبکہ وہ مسجد کے ایک گوشے میں بیٹھی دعا اور رازونیاز میں مشغول تھی اس کی آنکھوں سے وہ سیاہ پردہ ھٹ گیا کہ جس کی بناء پر وہ سات برسوں سے قوت بینائی سے محروم تھی اور پھر اس نے سب سے پھلے اپنے بیٹے کو دیکھا جو اس کے سامنے بیٹھا ھوا تھا۔ اس خاتون کے بقول اپنی بینائی حاصل کرنے پر اس نے خداوند متعال کا شکر ادا کیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh