فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ نے دھشتگردوں سے مقابلے کے عزم کا اظھار کیا ہے۔

 کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے فرانس نیوز سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ کردستان کے کرد باشندے دھشتگردوں سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
 انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ کرد باشندے عراق میں داخلی جنگ کی سازش پر قابو پانے کے لئے پورے علاقے میں دھشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔
دھشتگردوں نے گذشتہ مھینے کے آخری دنوں میں کردستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر کے سات اھلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔
عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی اس سے پھلے بھی کھہ چکے ہیں کہ دھشتگردوں کے خلاف جنگ کے لئے عالمی برادری کی مسلسل اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
مسعود بارزانی کا کھنا تھا کہ اگر شام کے کردوں کی جان کو دھشتگردوں سے خطرہ ہے تو عراقی کرد شامی کردوں کے تحفظ کے لئے تیار ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh