فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق میں ھونے والے دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 20افراد جاں بحق ھو گئے۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے شمال مشرقی شھر بعقوبہ میں سڑک کنارے ایک بم پھٹنے سے 2 پولیس اھلکار ھلاک اور ایک زخمی ھو گیا ۔
جبکہ بغداد میں ھونے والے بم دھماکے میں 3افراد ھلاک اور 11زخمی ھو گئے۔ عراق کے شمالکی شھر کرکوک میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شھری ھلاک ھو گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے مابین ھونے والی جھڑپ میں 8 دھشتگرد ھلاک ھو گئے۔
ادھر سامرا،شمالی بغداد اور بعقوبہ میں دھشتگردی کی مختلف کاروائیوں میں 4 افراد ھلاک ھوئے جن میں 2دھشتگرد بھی شامل ہیں۔
عراق میں جاری دھشتگردانہ کاروائیوں کے ساتھ ھی عراق کی سکیورٹی فورسز نے بعقوبہ کے علاقے سنسل میں القاعدہ کے دھشتگرد رھنما یحيی الجبوری کواس کے 2معاون کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ھونے والے القاعدہ کے دھشتگردعراق کی دھشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے اوروہ کئی مظلوم عراقی شھریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh