ترکی کی کوسٹ گارڈ نے شام کے سو سے زائد پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی کے ٹی آر ٹی ، ٹیلی ویژن کی انٹر نیٹ سائٹ کی
رپورٹ کے مطابق یہ شامی باشندے ایک کشتی سوار تھے کہ استنبول کے ساحلی علاقے ساری یر کے قریب انھیں گرفتار کرلیا گیا۔
ترکی کے یہ باشندے غیر قانونی طور پر رومانیہ جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ھونے والوں میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں۔
مقامی حکام کا کھنا ہے کہ ترکی کی کوسٹ گارڈ گرفتار ھونے والے شامی باشندوں کو پولیس کے حوالے کردے گی۔