ایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے صھیونیت کو ایران و امریکہ مذاکرات کے راستے میں ٹھوس رکاوٹ قرار دیا ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مزید کھا کہ صھیونی لابی کا امریکی کانگریس پر ھولڈ ہے اور یھی لابی مشکلات کے حل کے لئے ایران و امریکہ مذاکرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ عالمی صھیونیت ایران کے ساتھ امریکہ و دیگر حکومتوں کے تعلقات کو معمول پر لانے نھیں دیتی کھا کہ صھیونی لابی مذاکرات میں روڑے اٹکاکر اس کی کامیابی میں رکاوٹیں کھڑی کررھی ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایرانی مذاکرت کار حتمی طور پر امور کو آگے بڑھانے میں نھایت ھی ھوشیاری کا مظاھرہ کریں کھا کہ مغرب کے ساتھ مذاکرات میں اولین ترجیح ملت ایران کے حقوق اور قومی مفادات ھونے چاھئیں۔