فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے وزارت پٹرولیم کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کھا ہے کہ ایران ھندوستان اور پاکستان کے

 ساتھ گفتگو کے نئے دور کے آغاز کے لئے تیار ہے۔
منصور معظمی نے مھر نیوز سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ایران ھندوستان اور پاکستان کے ساتھ پٹرولیم اور گیس کے شعبے میں کامیاب مذاکرات کا خواھاں ہے۔ انھوں نے کھا کہ ھندوستان گیس اور پٹرولیم کے شعبے میں ایران کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
واضح رھے کہ ھندوستان کی جانب سے تیل اور گیس کی قیمت مقامی کرنسی یعنی ھندوستانی روپے میں ادا کرنے کی تجویز ایرانی وزارت پٹرولیم کی جانب سے رد کر دیئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تجارتی معاملات جمود کا شکار ھو گئے تھے۔
ھندوستان کی خواھش ہے کہ ڈالر کے سامنے روپے کی گرتی ھوئی قدر کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی کم سے کم مقدار میں ملک سے باھر جائے جبکہ ایران کا یہ تقاضہ ہے کہ اس کو تیل کی قیمت کا کچھ حصہ غیر ملکی کرنسی کی صورت میں ملے۔
 

Add comment


Security code
Refresh