مصر میں حکومت اور فوج کی حمایت اور مخالفت میں ھونے والے مظاھروں کے پیش نظر قاھرہ یونیورسٹی کے
اردگرد سیکیورٹی میں شدید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
المصریون ویب سائیٹ کے مطابق قاھرہ یونیورسٹی کے ارد گرد کسی بھی قسم کی جھڑپ اور ھنگامے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے ھونے والے مظاھروں کے پیش نظر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے طالب علموں کی ھر قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ھوئی ہے اور مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراھیم نے ملک کے تعلیمی اداروں میں جاری تشدد آمیز مظاھروں کے بارے میں کھا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح رھی تو ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔
انھوں نے کھا کہ مظاھروں کے بارے میں قانون کابینہ میں پیش کیا جا چکا ہے اور بھت جلد اس قانون کو منظور کر کے اس پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے گا تا کہ سڑکوں پر جاری فتنہ و فساد کا کاتمہ کیا جا سکے۔