ترکی اور شام کی مشترکہ کوششوں سے شام کا مسئلہ حل ھو سکتا ہے۔ ترکی کی " راست خبر" نامی ویب سائیٹ نے
" رجب اردغان اور جنگ کا طبل" کے موضوع پر لکھے گئے اپنے مقالے میں ترکی کی شام کے بارے میں اختیار کی گئی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔
ترکی کی اس ویب سائیٹ کے مطابق ترکی کی ترقی و انصاف پارٹی جنگ کا طبل بجا رھی ہے جبکہ عوام آئے دن جنگ مخالف مظاھرے کر رھے ہیں۔ اس مقالے میں مزید لکھا گیا ہے کہ شام کے بارے میں ترکی کی پالیسی شروع ھی سے واضح تھی اور انقرہ نے بشار اسد کو اصلاحات کرنے کا موقع فراھم نھیں کیا۔
ترکی کو ایک ثالث کا کردار ادا کرنا چاھئے تھا لیکن شام کے مسئلے میں اس نے ایک فریق کا کردار ادا کیا ہے۔ یھی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے خطے میں تنھائی کا شکار ہے۔
مقالہ نگار نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ شام پر فوجی جارحیت کے باوجود ترکی کا موجودہ صورتحال سے نکلنا مشکل ہے اور شام کے مسئلے کا واحد حل ایران، مصر اور ترکی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔