امریکا میں اپوزیشن اور حکمراں محاذ کے اختلافات کے سبب بجٹ منظور نہ ھونے نیز سرکاری کام کاج ٹھپ پڑنے کا نتیجہ
شدید مالی بحران کی شکل میں برآمد ھو سکتا ہے.
امریکی حکومت کا موجودہ شٹ ڈاون، امریکا میں قرضوں کے بحران میں تبدیل ھو سکتا ہے۔ واضح رھے کہ آج لگاتار پانچویں دن امریکا میں حکومت کا کام کاج ٹھپ پڑا رھا۔
دوسری جانب لوزیانا کے ھندوستانی نژاد گورنر بوبی جندل جو 2016 کے ممکنہ صدارتی امیدوار مانے جا رھے ہیں، نے تمام جماعتوں کے سیاستدانوں اور خاص طور پر باراک اوباما کو سرکاری شٹ ڈاون کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔ انھوں نے کھا کہ میرا خیال ہے کہ امریکی عوام دیکھ رھے ہیں کہ دار الحکومت میں کیا ھو رھا ہے اور یہ بھی دیکھ رھے ہیں تمام جماعتوں کے لیڈر وہ کام نھیں کر رھے ہیں جن کے لئے ان کو منتخب کیا گیا ہے۔
بابی جندل نے اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے خود کو اھم شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
انھوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع اصلاحات کا مشورہ دیا جن میں امریکی آئین کی بجٹ دفعات میں متوازن بھتری کے ساتھ ھی کانگریس کے اراکین کے لئے منتخب ھونے کی حد بھی طے کرنا شامل ہے۔