فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

تھران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تھران نے لاکھوں نمازیوں سے

 خطاب میں کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران امریکی حکام کی پالیسیوں اور عملی طور پر تبدیلی نیز ان کے لھجے میں بھی تبدیلی کا منتظر ہے۔
خطیب جمعہ تھران نے ایران اور امریکہ کے صدور کی ٹیلیفونی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران اور اس کے عوام امریکی حکام کے لھجے میں تبدیلی کے بعد عملی طور سے ان کی پالیسیوں اور رویوں میں تبدیلی کے منتظر ہیں۔
انھوں نے صھیونی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر اوباما کے اس بیان کی طرف کہ پابندیوں سے ایران مذاکرات پر راضی ھوا ہے ، امریکی حکام کو نصحیت کی کہ صھیونی حکومت کی چال میں نہ آئيں کیونکہ یہ حکومت غیر قانونی اور کمزور ہے اور پائداری کی طاقت نھیں رکھتی۔
انھوں نے کھا کہ صھیونی حکومت کی کھوکھلی طاقت کا راز دوھزار بارہ میں غزہ پر آٹھ روزہ جارحیت میں پوری طرح برملا ھوچکا ہے۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے تاکید کے ساتھ کھا کہ دین اسلام دین صلح و پرامن بقائے باھمی کا دین ہے اور اسلامی جمھوریہ ایران، اسلامی تعلیمات کے تحت کسی بھی جنگ و جارحیت کا آغاز نھیں کرے گا لیکن ھر طرح کی جارحیت، زور زبردستی اور بلیک میلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
خطیب جمعہ تھران نے کھاکہ ملت ایران منطق، عقلیت پسندی اور پاک جذبات پر مبنی ثقافت کی حامل ہے اور نہ صرف فلسطین کی مظلوم قوم بلکہ سارے مظلوموں اور مسلمانوں کا دفاع کرتی ہے۔ انھوں نے ایرانی عوام کے خلاف غیر منصفانہ پابندیوں اور دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس پابندیوں سے جس قدر ملت ایران کو نقصان پھنچا ہے اسی طرح یورپ ،امریکہ اور علاقے کی قوموں کو بھی نقصان پھنچا ہے لھذا ایرانی قوم سے پھلے دوسری قوموں کو پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
خطیب جمعہ تھران نے امید کا اظھار کیا کہ ایران اپنی سفارتی کوششوں کے تحت سیاسی طریقہ ھائے کار پیش کرکے ان پابندیوں کو ختم کرائے گا اور دنیا کو پائدار اور منصفانہ امن کی طرف لے جائےگا۔
خطیب جمعہ تھران نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کا حامل ھونا ملت ایران کا حق ہے اور وہ چونتیس برسوں سے اس حق پر اصرار کررھی ہے۔ انھوں نے کھا کہ ایران ھمیشہ سے ایٹمی ھتھیاروں کے استعمال کا مخالف رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh