فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے صدر بشار اسد نے کھا ہے کہ ترکی دھشتگردی کی حمایت کی بڑی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

 صدر بشار اسد نے ترکی کے ٹی وی چینل سے گفتگو میں کھا کہ ترک حکومت کی جانب سے دھشتگردی کا سھارا لیاجانا یقینا خطرناک نتائج کا سبب بنے گا کیونکہ دھشتگردی ایسے بچھو کی طرح ہے جو کسی کو بھی کسی وقت ڈس سکتا ہے۔
 انھوں نے شام کے خلاف ترک حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ جھوٹ پرمبنی پالیسیاں اس حکومت کی جانب سے دھشتگردی کی وسیع حمایت کی غماز ہیں۔
صدر بشار اسد نے ترکی کے ھاتھوں شام کے ایک ھیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کے واقعے کے بارے میں کھا کہ یہ ھیلی کاپٹر دھشتگردوں کو دراندازی سے روکنے کی مھم پر تھا لیکن جب ھمیں ان ھیلی کاپٹر کے پائلٹوں کی لاشیں ملیں تو ان پر سر نھیں تھے کیونکہ دھشتگردوں نے غیر انسانیت سوز طریقے سے ان کے سر قلم کردئیے تھے۔
واضح رھے ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی طرف سے علاقے بالخصوص شام کے تعلق سے اپنائي گئي دوغلی پالیسیوں اور دھشتگردوں کی حمایت سے ترک عوام اور سیاسی پارٹیاں برھم ہیں اور بھت سے ملکوں کو بھی ترک وزیراعظم کی ان پالیسیوں پر اعتراض ہے اسی وجہ سے ترکی علاقے میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh