سعودی عرب میں عوام کے خلاف امتیازی پالیسیوں کے خلاف شیعہ علما نے احتجاج کرتے ھوئے ملک میں
شیعہ مسلمانوں کو آزادی اظھار اور آزادی عمل کا حق دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی اخبار " جھینہ" کے حوالے سے فارس نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے ۶۰ سے زیادہ شیعہ علمائے کرام نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف سے ملاقات میں اس ملک کے شیعیوں کو آزادی عمل و اظھار کا حق دیئے جانے اور ملک کے مشرقی صوبے القطیف میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے شیعہ قیدیوں کے حوالے سے وزیر داخلہ سے بات چیت کی اور ان کی رھائی کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رھے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے اتوار کے دن بے بنیاد الزامات میں ۲۱ سعودی باشندوں کو ۲۰ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی عوام گذشتہ دو برسوں سے اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رھی ہے۔