عراق کے شمال میں واقع کردستان کا علاقہ اربیل پے در پے دھماکوں سے لرز اٹھا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اربیل شھر میں خفیہ ادارے کی عمارت کے سامنے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ھو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد عمارت کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ ابھی عوام اس دھماکے کے بعد سنبھل نہ پائے تھے کہ شھر میں مزید چار بم دھماکے ھو گئے۔
کردستان کے ایک اعلیٰ عھدے دار کے مطابق ان دھماکوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں۔ ابھی تک سرکاری ذرائع نے صحیح اعداد و شمار کی تصدیق نھیں کی ہے۔
ادھر کردستان میں ھی سیکیورٹی فورسز نے ایک خود کش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ھلاک کر دیا۔ اربیل کے گورنر نے اس شھر کی سیکیورٹی کی عمارت کے اطراف مسلح افراد کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔