www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے شھر پشاورکےچارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں ھونے والے دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور

 متعدد زخمی ھوگئے۔
دھماکا ضلع گل بیلہ میں تھانہ کھوزئی کی حدود میں سرکاری ملازمین کی بس میں ھوا جو اس وقت 30 سے 40 سیکرٹریٹ ملازمین کو پشاور سے چارسدہ لے کر جارھی تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 17 افراد جاں بحق اور2خواتین سمیت34افراد زخمی ھوئے۔
 دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے بھی موقع پر پھنچ کر ابتدائی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جھاں انھیں طبی امداد فراھم کی جارھی ہے تاھم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ھلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
 واضح رھے کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد ھلاک اور 40 سے زائد زخمی ھوئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh