اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کو تعمیری اور
رضایت بخش قرار دیا ہے۔
محمد جواد ظریف نے کل شام نیویارک میں گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اجلاس کے بعد اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران مدمقابل فریق کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا پابند ہے، کھا کہ ھمیں امید ہے کہ جوھری مسئلہ کے حل کے حوالے سے اچھے نتائج برآمد ھوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے ضمن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی تائید کی اور کھا کہ اس ملاقات میں مسائل کے حل اور سیاسی مذاکرات کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔
جواد ظریف نے کھا یہ ملاقات حقیقت پر مبنی تھی اور توقع ہے کہ اختلافات مناسب وقت پر حل ھوجائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران کے خلاف پابندیاں غیر قانونی اور غیر تعمیری ہیں کھا کہ ان پابندیوں کو فوری طور پر ختم ھونا چاھیے۔
یاد رھے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء خارجہ کے درمیان یہ ملاقات کل شام نیویارک ھوئی ہے۔ دوسری جانب ایران و آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات کے پھلےنئے دور کا آغاز آج سے ھوگا۔ یہ مذاکرات نیویارک میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے فورا بعد منعقد ھونگے۔