ھندوستان میں سابق آرمی چیف کی جانب سےخفیہ فنڈ کے استعمال کا موضوع خاص اھمیت حاصل کر گیا ہے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ھندوستان کی فوج کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کئےاور اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کو گرانے کی بھی کوشش کی۔
اس رپورٹ کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے ٹیکنیکل سروس ڈویژن کے نام سے فوج میں ایک خفیہ ادارہ قائم کیا اور اس ادارے کو کروڑوں روپے کے خفیہ فنڈز جاری کئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل وی کے سنگھ نے موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کی ترقی رکوانے کے لئے بھی ٹی ایس ڈی کو استعمال کیا اور اپنی مدت ملازمت بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے دوران وزارت دفاع اور دیگر حکومتی اراکین کی فون کالز بھی ٹیپ کئیں۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کے اس معاملے کی سی بی آئی سے آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، جبکہ ھندوستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کے بارے میں وزیر اعظم اور وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ کا جائزہ لیا جارھا ہے۔
دوسری جانب جنرل وی کے سنگھ کا کھنا ہے کہ 15 ستمبر کو اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رھنما نریندر مودی کی سیاسی تقریب میں شرکت کرنے کے جرم میں کانگریس حکومت مجھ سے انتقام لینا چاھتی ہے۔