www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء اینٹی ایئر کرافٹ ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر فرزاد اسماعیلی نے کھا ہےکہ ایران اس سسٹم کو تیار کرنے

 والے پھلے دس ملکوں میں شامل ھوگيا ہے۔ بریگيیڈیر فرزاد اسماعیلی نے آج اس ہیڈ کوارٹر سے مربوط نئی مصنوعات کی تقریب رونمائي میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں کھا کہ ایران کی فوج نے گذشتہ 35 برسوں میں دفاعی صنعت کے شعبے میں اعلی ٹکنالوجی کے ذریعے اینٹی ایئر کرافٹ کے شعبےميں بھت زیادہ سسٹمز اور مشینوں پر دسترس حاصل کرلی ہے جو صرف پانچ سے دس ملکوں کے پاس ہیں ۔ بریگيڈیر اسماعیلی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف پابندیوں اور بعض ملکوں کی دھمکیوں کو دفاعی صنعت اور ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ میں پیشرفت کے لئے بھترین موقع قرار دیا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh