www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی میڈیا نے جن دستاویزات کا انکشاف کیا ہےکہ ان سے معلوم ھوتا ہےکہ امریکہ نے ان ملکوں کےخلاف جنھیں وہ دشمن حلقے قراردیتا ہے 

سیکڑوں سائبر حملے کئےہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جو دستاویزات حاصل کی ہیں ان سے معلوم ھوتا ہےکہ امریکہ کے زیادہ ترسائبر حملے ایران، روس، چین اور شمالی کوریا کے خلاف تھے۔ ان دستاویزات کے مطابق امریکی کمپیوٹر ماھرین نے جینی genie پروگرام کے تحت ان ملکوں کمپیوٹر نیٹ ورکوں پرحملے کئے تاکہ انھیں اپنے کنٹرول میں لے سکیں۔ واشنگٹن نے اس جاسوسی پروگرام پر ساڑھے چھے سو ملین ڈالر کا بجٹ لگایا ہے اور اسے مزید وسعت دینا چاھتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومت دیگر ملکوں کے خلاف سائبر حملوں کو خفیہ رکھتی ہے اور ان کی ذمہ داری نھیں لیتی۔ واشنگٹن پوسٹ کا کھنا ہےکہ یہ معلومات سی آئي اے کے سابق سکیورٹی کارکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دی ہیں۔ رواں ھفتے کے آغاز میں اسنوڈن نے یہ معلومات فراھم کی تھیں کہ امریکہ نے ساری دنیا کی جاسوسی کرنے کےلئے عظیم نیٹ ورک قائم کررکھے ہیں جن پر اربوں ڈالر خرج آتا ہے، ان کے مطابق امریکہ نے اس سال جاسوسی کی سرگرمیوں کے لئے باون اعشاریہ چھے ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ میں نیشنل انٹلجنس پروگرام پر اربوں ڈالر کے بجٹوں کے بارے میں ایک سو اٹھتر صفحات پرمشتمل سمری پیش کی گئي ہے جس میں یہ بھی کھا گيا ہے کہ امریکی انٹلجنس ایجنسیاں اربوں کابجٹ تو خرج کرتی ہیں لیکن صدر کوضروری معلومات فراھم کرنےسے قاصر ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh