www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 شام کے خلاف امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب پٹھو ملکوں کےجارحانہ عزائم کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔

عراق میں صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے شام کے خلاف امریکہ اور اسکے پٹھووں کے جارحانہ عزام کے خلاف احتجاج مظاھرہ کرکے ان کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
مصر اخبار الیوم السابع کے مطابق مقتدی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کھا ہےکہ ان کی پارٹی شام پر ھرطرح کی جارحیت کے خلاف ہے اور اسے عالمی قوانین کےخلاف جانتی ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئي ہےکہ شام کے عوام کوبیرونی مداخلت کے بغیر آزادی، کرامت اور اپنے قومی اور عالمی حقوق حاصل کرنے کا حق ہے۔ انھوں نے عراقی عوام سے اپیل کی کہ پرامن مظاھرے کرکے شام کے خلاف مغرب اور بعض عرب ملکوں کے جارحانہ عزائم کی مذمت کریں۔
لاطینی امریکہ کے ملکوں نے متفقہ طور پر شام کے خلاف امریکہ کےجارحانہ عزام کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیوبا، ایکواڈور، بولیویا، ونزوئيلا اور برازیل نے شام کےخلاف امریکہ اور اسکے پٹھووں کے جارحانہ عزائم کی مذمت کی ہے۔
ایک عرب اخبار نے لکھاہے کہ امریکہ کی ممکنہ جنگ کے بارے میں حزب اللہ کا موقف سامنے نہ آنے کی بنا پر صھیونی حکومت شدید تشویش میں مبتلا ہے بلکہ بوکھلا گئي ہے۔ صھیونی حکومت کو توقع تھی کہ حزب اللہ بھی امریکہ کے مواقف کے مقابل اپنے موقف کا اعلان کرے گي لیکن حزب اللہ کی خاموشی سے صھیونی حکومت بوکھلا گئي ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh