ایرانی جوانوں نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ یاحضرت زینب (س) کل اگر جناب عباس(ع) نے آپ کے پردے کی حفاظت کی خاطر
اپنے شانے کٹوائے تو آج بھی آپ کے روضے کی حفاظت کی خاطر اپنے گلے کٹوانے کو تیار ہیں۔ یاحضرت زینب(س) ھم آپ کے عباس ہیں۔
ایران کے جوانوں نے مشترکہ بیان جاری کر کے شام میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جھاد کرنے اور حضرت زینب(س) اور حضرت سکینہ(س) کے روضوں کا دفاع کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظھار کیا ہے۔
ان جوانوں نے ایران اور عراق کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ ھمارے لیے شام جانے کے راستے کھول دیں تاکہ ھم دشمنان اسلام عالمی استکبار اور صھیونیزم کو حملے کا مزہ چکھا دیں۔
انھوں نے شام کی حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ایرانی جوانوں کو اپنے ملک میں امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی اجازت دے تاکہ وہ اس بھانے سے بیت المقدس کی آزادی کے لیے شام سے کاروائی شروع کریں۔
انھوں نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انھیں اجازت دے تاکہ وہ شام سے اسرائیل کے شھروں کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو صفحہ ھستی سے مٹا دیں اور ھمیشہ سے جو مرگ بر اسرائیل(مردہ باد اسرائیل) کا نعرہ بلند کرتے رھے ہیں اسے عملی جامہ پھنا دیں۔
ایران کے جوانوں نے کل نماز جمعہ کے بعد شام پر امریکی جارحیت کے خلاف اور اسلامی مقاومت کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کرتے ھوئے پورے ایران میں مظاھرے کرنے کی اپیل کی ہے۔