www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے مختلف علاقوں میں ھونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ھوگئے۔

عراقی حکام کا کھنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقوں اور ارد گرد میں ھونے والے سلسلے وار بم دھماکوں میں کم سے کم 26 افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ھو گئے۔ پولیس حکام کے بقول آج کے حملوں میں کئی دھماکے ھوئے، کچھ خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑایا اور دھماکہ خیز مواد والی گاڑیوں میں دھماکے کئے گئے۔ ان حملوں میں پارکنگ، مارکیٹ، ریستوران وغیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔حملے، شیعہ اکثریتی علاقوں خاص طور سے صدر سٹی، شعب، شولا، جمیلہ اور محموديہ کے علاقوں میں ھوئے۔
طبی حکام نے بھی جانی نقصانانات کی تصدیق کی ہے۔عراقی ذرائع کا کھنا ہے کہ ان کے ملک میں ھونے والے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں امریکہ اور کالعدم بعثی عناصر ملوث ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh