www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 آل خلیفہ کے کارندے بدستور مسجدوں کوشھید کررھے ہیں۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین کے العمامیر علاقے میں مسجد امام رضا(ع) پر

 گولہ باری کی جس سے اس مسجد میں آگ لگ گئي۔ آل خلیفہ نے ملت بحرین کی دسیوں مساجد اور امام بارگاہ شھید کئےہیں۔ یاد رھے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھی ہے۔
ادھر آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کےباوجود بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاھرے جاری ہیں۔ ملت بحرین نے گذشتہ روز بھی منامہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مظاھرے کرکے اپنے حقوق کی بازیابی پر تاکید کی۔ ملت بحرین نے ملک میں جمھوری نظام کی تشکیل پر زوردیتے ھوئے مظاھروں پر پابندی لگانے کے آل خلیفہ کے فیصلے کی مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاھرین پرحملے کرکے بھت سے لوگوں کو زخمی کردیا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh