شام کی فوج نے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نےدیرالزورکے علاقے میں شامی دھشتگردوں کےچار ٹھکانوں پر کاروائی کی جس میں کئی دھشتگرد ھلاک اور کافی مقدار میں ان کے ھتھیار تباہ ھوئے۔
درایں اثنا شام کی فوج کی جانب سے حمص شھرمیں دھشتگردوں کے علاقوں کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور کئی علاقوں سے شامی دھشتگرد اپنے مورچے چھوڑ کر فرار کر گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ھونے والی کاروائی میں درجنوں دھشتگرد ھلاک ھوئےہیں۔