پاکستان کےوزیر اعظم میاں نواز شریف اور چین کے صدر ژی جن پنگ نے ھونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کو بھترین دوست اور
ھمسایہ قرار دیتے ھوئے پاک چین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے سےاتفاق کیا ۔
بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیر اعظم نے آج بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعظم ھاوٴس کے مطابق چینی صدر کا کھنا تھا کہ پاکستان اور چین ھر صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رھے گے۔
میاں نواز شریف نے کھا کہ چین اچھا دوست اور بھترین ھمسایہ ہےاور پاک چین عوام کے درمیان محبت اور دوستی کا رشتہ ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جھاں انھوں نے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد میاں نواز شریف کایہ پھلا غیرملکی دورہ ہے۔