www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ حسین نجاتی کی شھریت کو باطل قرار دے کر ان کے حق میں کئے گئے ظلم کے خلاف 

علماء نے دھرنا دے کر اس غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ حسین نجاتی کی شھریت کو باطل قرار دے کر ان کے حق میں کئے گئے ظلم کے خلاف اس ملک کے شھر "باربار" کی مسجد شیخ علی حماد میں علماء نے دھرنا دے کر اس غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
شھر "باربار" میں ھونے والے علماء کے دھرنے میں مسجد امام صادق (ع) کے امام جمعہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ کی طرف سے آیت اللہ شیخ نجاتی کی شھریت کو باطل قرار دے کر ان کے حق میں کئے گئے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ھوئے کھا: حکومت آیت اللہ نجاتی پر دباو ڈال کر انھیں اپنے پیدائشی وطن سے جلاوطن کرنا چاھتی ہے۔
انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ بحرین کی قوم ان تمام افراد کے حق میں کئے گئے ظلم کو ھرگز برداشت نھیں کرے گی جن کی شھریت کو باطل کر دے دیا گیا ہے کھا: لوگوں کی شھریت کو باطل کرنا اور انھیں وطن چھوڑنے پر مجبور کرنا یہ حکومت کا اپنے شھریوں کے حق میں کھلا ھوا ظلم ہے۔
شیخ عیسی قاسم نے مزید کھا: جو چیز قابل تعجب ہے وہ یہ ہے کہ بحرینی عوام سے متعلق بیت المال اغیار کو اس ملک میں بسا کر ان پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ اپنے شھریوں کو جو اسی ملک میں پیدا ھوئے ہیں یہ ملک جن کا پیدائشی وطن ہے انھیں ملک چھوڑنے کو کھا جاتا ہے۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے کھا: بحرین کے عوام اور علماء، شیخ نجاتی اور ان تمام افراد جن کی شھریت کو باطل قرار دے دیا گیا ہے نیز شھداء اور جیلوں میں قید انقلابیوں کے ساتھ اظھار ھمدردی و یکجھتی کرتے ہیں۔
علماء کے اس احتجاجی دھرنے میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید سعید الوداعی نے خطاب کرتے ھوئے کھا: حکومت اپنی بد کرداری کا مظٓاھرہ کرتے ھوئے اس مظلوم ملت کے حق میں ظلم کر رھی ہے اور اس طرح کے احمقانہ اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اپنی حدود سے آگے بڑھ چکی ہے۔
انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ حوزہ علمیہ بحرین اپنے بعض عزیز ھم وطنوں کی شھریت کے باطل کئے جانے کی شدید مذمت اور اس غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتا ہے کھا: آیت اللہ نجاتی علم و معرفت کے میدان میں بلند پائے کی شخصیت ہیں اور ان کے حق میں ظلم و ستم تمام علماء کے حق میں ظلم ہے۔
شیخ محسن ملا عطیہ نے بھی اس پروگرام میں کھا: حکومت اپنے عزیز ھم وطنوں کو جلا وطن کرنا چاھتی ہے اور غیروں کو اس ملک میں بسانا چاھتی ہے ھم ھر گز ایسا نھیں ھونے دیں گے یہ اقدام شرعی اعتبار سے حرام ہے۔
واضح رھے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ۲۰۱۲ میں آیت اللہ شیخ نجاتی کی شھریت کو باطل قرار دے کر انھیں بحرین چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا تھا۔ آیت اللہ شیخ حسین نجاتی کے دفتر نے بتایا کہ ان کی شھریت کو باطل کئے جانے کے بعد کئی مرتبہ حکومت کی طرف سے ان پر ملک چھوڑنے کے لیے دباو ڈالا گیا ہے اور ان کے اعمال پر نگرانی رکھی جا رھی ہے جبکہ انھیں ایک مرتبہ وزارت خانہ میں بھی طلب کیا گیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh