مصر میں سیاسی بحران بڑھنے کے بعد مصر کے وزیرخارجہ محمد کامل عمرو بھی مستعفی ھوگئے ہیں مصری کابینہ کے کئي وزراء اور
صدر مرسی کے فوجی امور کے مشیر پھلے ھی مستعفی ھوچکے ہیں۔
الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سیاسی بحران بڑھنے کے بعد مصر کے وزیرخارجہ محمد کامل عمرو بھی مستعفی ھوگئے ہیں مصری کابینہ کے کئي وزير اور صدر مرسی کے فوجی امور کے مشیر پھلے ھی مستعفی ھوچکے ہیں۔مصر میں سیاسی صورتحال سنگین ھو گئی۔ صدر مرسی کے خلاف جاری احتجاج کے بعد وزیرخارجہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ دارالحکومت قاھرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر حکومت مخالفین کا گڑھ بن گیا ہے مظاھرین صدرمرسی کے استعفی کا مطالبہ کررھے ہیں۔ ادھر مصری فوج نے فریقین کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ھوئے کھا ہےکہ وہ عوام کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔