www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھزارہ ٹاون کے علاقے علی آباد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں اب تک 19 افراد کی شھادتوں کی اطلاعات ہیں جب کہ زخمیوں کی

 ایک بڑی تعداد بھی اسپتالوں میں لائی گئی ہے ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت انتھائی نازک ہے اور شھادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 2 لاشیں سول اسپتال جبکہ 17 بی ایم سی لے جائی گئی ہیں۔
جاں بحق ھونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو خریداری میں مصروف تھے۔ پولیس کا کھنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور ایک عورت تھی۔ پھلا دھماکہ بازار جبکہ دوسرا دھماکہ امام بارگاہ کے نزدیک کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کھنا ہے کہ ایک روز میں دو دھماکے حکومت کی نا اھلی کا ثبوت ہیں انھوں نے کھا کہ ملک دشمن عناصر معصوم شھریوں کی جانوں سے کھیل رھے ہیں۔
صدر زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
شیعہ علما کونسل کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا اور علامہ ساجد نقوی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ھوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دھشتگردوں کو آھنی ھاتھوں سے کچل دے۔
 

Add comment


Security code
Refresh