متعدد یورپی ملکوں نے امریکہ کے عالمی جاسوسی پروگرام میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ نگار وین میڈسن نے کھا ہےکہ ڈنمارک، ھالینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین، اٹلی، اور برطانیہ نے امریکہ کے عالمی جاسوسی سرگرمیوں میں خفیہ طور پر امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ یہ ممالک شھریوں کی نجی معلومات امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کو فراھم کر تےتھے۔
برطانوی اخبار نے میڈسن کا بیان نشر کیا تھا لیکن بعد میں اسے خبر سے ھٹادیا۔ میڈسن نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کھا کہ ایسالگتا ہےکہ سارے ممالک ایک دوسرے کی جاسوسی کررھے ہیں اور تعجب تو اسبات پر ہے کہ جرمن چانسلر نے امریکی جاسوسی پروگرام میں برطانیہ کی شمولیت پر حیرانی کا اظھار کیا تھا جبکہ خود جرمنی امریکہ کے ساتھ جاسوسی میں ملوث ہے۔ واضح رھے امریکہ خود اپنے شھریوں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جاسوسی کررھا ہے۔