www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی عرب شام میں مسلح عناصر کو معاوضہ ادا کررھا ہے ۔

لبنان کی الشرق الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین نے شام میں مسلح مخالفین کی حمایت کے لئے سعودی عرب کے منصوبوں کے زیر عنوان رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے حکام شامی لبریشن آرمی نامی گروہ کے عناصر کو معاوضہ ادا کررھے ہیں اور اس اقدام سے ان کا مقصد و ھدف شام کی فوج سے علیحدہ ھونے کے لئے ان عناصر کی حوصلہ افزائی اور شام کے صدر بشار اسد کی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے سعودی عرب و امریکہ اور بعض عرب ممالک کے حکام کے درمیان تبادلہ خیال اور ھونے والی گفتگو کے بعد قطر اور سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ شام میں مسلح دھشتگردوں کو جدید قسم کے ھتھیار فراھم کئے گئے ہیں اور ان ھتھیاروں کے استعمال کے آثار بھی مسلح عناصر اور شامی فوج کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اخبار گارڈین نے تین عرب ممالک سے وابسطہ ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے گذشتہ مئی کے مھینے میں شام کے مخالفین کے حوالے سے حمایت پر مبنی منصوبوں کو پیش کرنے بعد ، شام کے حکومت مخالفین کی حمایت کے منصوبوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کی ۔برطانوی اخبار گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ شام کے ھمسایہ ملک ترکی نے اپنی خدمات پیش کرتے ھوئے اس بات کی اجازت دی کہ شامی افراد کی اکثریت کے ساتھ بائیس افراد پر مشتمل ایک مرکزی ھیڈ آفس ، شام کے اندر شامی لبریشن آرمی کے لئے امداد رسانی اور ان کے منصوبوں کو عملی جامہ پھنانے کے شعبے میں تعاون اور ھماھنگی کا کام کرے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق شام میں مسلح عناصر سعودی عرب سے اپنے معاوضہ کو امریکی ڈالر یا یورو میں دریافت کرتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ معاوضہ شام میں بد امنی کے آغاز کے موقع کے مقابلے میں بھت ھی زیادہ ہے ۔ اخبار گارڈین نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ "جو لیبر مین " نے کہ جو امریکی کانگریس میں شام مخالفین کے کٹر حامی سمجھے جاتے ہیں شام مخالفین کے لئے معاوضہ ادا کیئے جانے کے مسئلہ کو لبنان اور سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے دوران تفصیل سے اٹھایا تھا ۔ سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے ھمراہ بشار اسد کی حکومت کے مخالفین کے اھم ترین حامیوں میں سے ہے اور شام میں بدامنی کے آغاز سے لیکر اب تک شام میں مسلح دھشتگردوں کی بھر پور حمایت کے ساتھ ، سعودی عرب نے اپنی تمام تر کوشیشوں کو شام کے نظام حکومت کی بساط پلٹنے کے لئے بروئے کار لگارکھاہے ، لیکن اسے ابھی تک اپنے اس منصوبے میں کامیابی حاصل نھیں ھوسکی ہے ۔
  

Add comment


Security code
Refresh