سعودي عرب کے مشرقي علاقے ميں عوام نے مظاھرہ کرکے آيت اللہ شيخ باقر نمر کي رھائي کا مطالبہ کيا ہے -
العواميہ نيوز سائٹ کے مطابق جمعہ کے روز مشرقي سعودي عرب کے شھر القطيف ميں نماز جمعہ کے بعد ھزاروں لوگوں نےآل سعود کے خلاف مظاھرہ اور آيت اللہ شيخ باقر نمر کي فوري رھائي کا مطالبہ کيا- القطيف ميں جمعہ کو ھونے والے مظاھروں کے دوران آل سعود کے مظالم کي مذمت کي گئ اور مشرقي علاقوں ميں انساني حقوق کي پامالي کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کيا گيا - مظاھرين نے اسي کے ساتھ بحرين کے عوام کے ساتھ يک جھتي کا اعلان کرتے ھوئے بحريني قوم کے دفاع ميں آيت اللہ شيخ باقر نمر کي روش جاري رکھنے کا اعلان کيا - قابل ذکر ہے کہ آل سعود کي حکومت کے سيکورٹي اھلکاروں نے سات جولائي دو ھزار بارہ کو آيت اللہ شيخ باقر نمر کو پھلے گولي مارکے زخمي کيا اور پھر انھيں گرفتارکرليا - سعودي عرب کے سرکاري وکيل نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کيا ہے۔