جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے انتباہ دیتے ھوئے کھا ہے کہ شام میں حکومت مخالف گروھوں کو اسلحہ فراھم کرنا انتھائی خطرناک ہے۔
جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ھوئے ان کا کھنا تھا کہ دھشتگردوں کا اسلحہ فراھم کرنے سے ھمیں نا قابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مئی کے مھینے میں بھی انجیلا مرکل کی جانب سے اسی طرح کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ برلن شامی دھشتگردوں کو اسلحہ فراھم نھیں کرے گا۔ انھوں نے کھا تھا کہ ھم شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نھیں کرنا چاھتے اور ھمیں اس بات کی پرواہ بھی نھیں ہے کہ دوسرے ممالک اس سلسلے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
شام میں جاری دھشتگردی میں بیرونی عناصر کا بھت بڑا ھاتھ ہے۔
امریکہ سمیت مختلف مغربی ممالک اردن اور ترکی کے راستے مسلسل تکفیری دھشتگردوں کو اسلحہ فراھم کر رھے ہیں۔