صھیونیوں کے ایک گروہ نے باب المغاربہ کی سمت سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے ۔ فلسطین کے القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
صھیونیوں کے ایک گروہ نے اسرائیل کی پارلیمنٹ کے کنیسٹ کے رکن موشیہ ویگین کے درخواست کے جواب میں اسرائیل کی پولیس کی حمایت کے ساتھ آج باب المغاربہ کی سمت سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے ۔ مسجدالاقصی کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ مسجد مسلمانوں سے متعلق ہے اور صھیونیوں کی جانب سے اس مسجد پر حملہ ان کے کسی حق کو ثابت نھیں کرتا ۔ قدس کے امور کے ماھر جمال عمر نے بھی بعض صھیونی نامہ نگاروں کے ساتھ صھیونی کالونیوں کے درجنوں مکینوں کے مسجدالاقصی پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے صھیونیوں کے اس قسم کے حملوں کی بابت خبردار کیا ہے اور کھا ہے کہ اس خطرناک نتائج برامد ھوں گے ۔یاد رھے کہ صھیونی گروہ مختلف بھانوں سے آئے دن مسجدالاقصی پر حملے کی ناپاک کوشش کرتے رھتے ہیں ۔اور اس قسم کے حملے مسلمانوں میں غم و غصہ کا باعث بنتے ہیں ۔